نئی دہلی،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)سینئربی جے پی لیڈر رام مادھونے آج مقامی ضلع پریشد اور دوسرے بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں پارٹی کی منی پور یونٹ کی ’’زبردست کامیابی‘‘ پر مبارکباد دی ہے۔مسٹر مادھو نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مقامی بلدیاتی اداروں میں زبردست کامیابی پرریاست کے پارٹی صدر بھابھانند اور وزیر اعلی بیرند سنگھ کو مبارکباد۔ضلع پریشد کی ساٹھ سیٹوں میں سے بی جے پی نے41سیٹوں پرکامیابی حاصل کی۔